برہماور،25/ اپریل (ایس او نیوز) برہماور کے ہاراڈی گرام میں کینیار کودرو کی ندی میں حادثاتی طور پر غرقاب ہونے سے جن چار لڑکوں کی موت واقع ہوئی تھی اس میں سے چوتھے لڑکے فرحان ابن یاسین (16 سال) لاش بھی ندی سے برآمد ہونے کے بعد ہوڈے کے قبرستان چاروں لاشوں کی تدفین عمل میں آئی ۔
خیال رہے کہ اس المناک حادثے میں فرحان کے بڑے بھائی سفان (20 سال) کی بھی موت واقع ہوئی ۔ اس کے علاوہ ان کے رشتہ دار فیضان (18 سال) اور محمد عباد (25 سال) نامی دو لڑکے بھی موت شکار ہوئے تھے اور ان تینوں کی لاشیں پہلے ہی ندی سے نکالی گئی تھیں مگر فرحان کا کوئی پتہ نہیں چلا تھا ۔
کل صبح ماہر غوطہ خور ایشور ملپے کی ٹیم نے ندی میں تلاشی مہم چلائی جس کے بعد فرحان کی لاش بر آمد ہوئی ۔ اڈپی کے سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعشوں کو رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا ۔ جس کے بعد ان چاروں لڑکوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھائے گئے ۔ ہوڈے کی قدیم مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اور گاوں میں پھیلے سوگوار ماحول میں غمزدہ دلوں کے ساتھ ان چاروں کو سپرد خاک کیا گیا ۔